غزل
غزل /تتلی جب دو نیم ہوئ / نعیم رضا بھٹی

غزل
نعیم رضا بھٹی
رنگوں میں ترمیم ہوئی
تتلی جب دو نیم ہوئی
آنکھوں سے اک حکم اٹھا
ہونٹوں سے تسلیم ہوئی
پتوں سے انکار جھڑا
سائے کی تجسیم ہوئی
سب سے پہلے دنیا میں
پسلی کی تعظیم ہوئی
خالی دامن والوں میں
بے سمتی تقسیم ہوئی
Author
URL Copied




