لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر والد کا چالان کردیا

چھانگا مانگا چوکی کوڑے سیال میں پیٹرولنگ پولیس کی ہیڈ کانسٹیبل سمیرا نے فرض شناسی کی انوکھی مثال قائم کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب ہائی وے پیٹرول پولیس کی ہیڈ کانسٹیبل سمیرا صدیق ناکے پر کھڑی چیکنگ کررہی تھیں کہ اسی دوران ان کے والد موٹر سائیکل پر وہاں سے گزرے تو ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے سمیرا نے اپنے والد کا چالان کردیا۔
ہیڈ کانسٹیبل سمیرا نے والد سے چالان کی رقم بھی وصول کی۔
سمیرا صدیق کے والد نے کہا کہ میری بیٹی نے چالان کیا اور 200 روپے بھی وصول کیے، مجھے خوشی ہوئی ہے میری بیٹی نے ایسا کیا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ باپ ہو یا ماما ہو سب کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔
لیڈی کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر والے بھی قانون پرعمل درآمد نہیں کریں گے توان کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی پیٹرولنگ پولیس اطہر وحید نے خاتون کانسٹیبل کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔




