خبریں

پاکستان کا افغانستان کو 283 رنز کا ہدف


چنئی: پاکستان نے ورلڈکپ کے اپنے اہم میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کے خلاف آج بھارت کے چنئی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی اوپنر نے میچ کا آغاز شاندار ہوا، پاکستان کی جانب سے رواں سال 1169 گیندوں کے بعد پاورپلے میں عبداللہ شفیق نے 2 چھکے لگائے تاہم ٹیم کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گرگئی جب اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

امام کے بعد عبداللہ کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اوپنر عبداللہ شفیق نے 60 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ پوگئے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button