منتخب کالم

  کچھ اچھی خبر ملی سننے کو / فیصل شامی



کچھ اچھی خبر ملی سننے کو کہ اسرائیل ایران جنگ بندی پہ اتفاق ہو گیا اور یہ خبر بھی سوشل میڈیا پہ گردش کرتی رہی اور جنگ بندی کی خبر سن کے یقینا بہت سے دلوں کو سکون مل گیا۔ ایک خبر کے مطابق امریکی صدر نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اس سے قبل امریکی صدر پاک بھارت کشیدگی کو ختم کروانے میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور اب ایک دفعہ پھر امریکی صدر نے اسرائیل ایران جنگ بندی کروا کے لاکھوں عوام کے دل جیت لئے۔ یقینا پاکستان کی طرح امریکہ بھی سپر پاور ہے اور چند روز قبل پاک آرمی کے سربراہ جنرل عاصم کی ملاقات بھی امریکی صدر سے ہوئی۔بہت سے دوست تاثر دے رہے تھے کہ امریکہ جنگ کا حامی ہے اور من گھڑت افواہیں بھی امریکی صدر سے منسوب کی گئیںجن میں کوئی صداقت نا تھی اور اب شکر ہے کہ ایران اسرائیل میں جنگ بندی ہو چکی لیکن فلسطین پہ اسرائیلی مظالم تاحال جاری ہیں۔ امریکہ نے اسرائیل ایران کے مابین تو جنگ بندی کروا دی لیکن اسرائیل کو مظلوم و معصوم و نہتے فلسطینیوں پہ مظالم سے روکنے والا کوئی نہیں نظر آ رہا اور فلسطین پہ اسرائیلی مظالم کو بند کروانے کے لئے اب دنیا بھر کی نظریں اللہ پاک کے بعد امریکہ پہ مرکوز ہیں۔ شاید امریکہ اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لئے بھی اہم کردار ادا کرے تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ امریکی صدر فلسطین میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کو بند کروانے میں کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو فی الحال اجازت دوستو ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button