منتخب کالم

ثمینہ زہری نے ایجنڈے پر موجود 3بل غور کیلئے واپس لے لئے/ رانا فرحان اسلم



ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شام پانچ بجکر سولہ منٹ پر شروع ہوا، اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھسنے پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے نشاندہی کی کہ ایوان میں چوہا آ گیا ہے جس پر سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ چوہا نہیں چوہی ہے، اجلاس کے دوران سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ایوان بالا میں ایجنڈے پر موجود تین بلز مزید غور کے لئے واپس لے لئے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ایجنڈے میں موجود تین بلز جو منظوری کے لئے لائے گئے تھے وہ واپس لے لئے، ان میں مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2025ء، ذہنی صحت ترمیمی بل 2025ء شامل تھے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی حکم امتناع کے حوالے سے ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اداروں پر ایک دوسرے کا احترام لازم و ملزوم ہے۔ پارلیمنٹ بالادستی اور اسے قانون سازی کا حق ہے۔ ادارے ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کی حدود میں مداخلت نہ کریں، ہم عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں کرتے، بعد ازاں اجلاس منگل (آج) دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری





Source link

Author

Related Articles

Back to top button