منتخب کالم

پیپلز پارٹی نے نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن میں خوردبرد کی نشاندہی کر دی/ وقار عباسی



ایوان زیریں کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت ہوا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ایم ڈی سی حکام کی جانب سے نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن میں مبینہ طور پر خورد برد کی نشاندہی کی گئی۔ چیئر نے معاملے کو اہم قرار دیتے ہوئے اسے متعلقہ کمیٹی کو ریفر کردیا ہے۔ ایوان کا اجلاس جاری تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا اور اجلاس دوبارہ شرو ع ہو گیا تا ہم وقفہ سوالات ختم ہونے سے قبل اقبال آفریدی نے پھر کورم کی نشاندہی کر دی۔ حاضری پوری نہ ہونے پر اجلاس پندرہ منٹ کے لیے موخر کر دیا گیا۔ 





Source link

Author

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button