ایوان بالا اورزیریںکے اجلاس وفاقی وزرا کی عدم موجودگی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ناراضی کا اظہار کیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے وزراء کی عدم موجودگی کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھ دیاجبکہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے بھی وزراء کی حاضر ی یقینی بنانے کیلئے نظام وضع کرنے کی ہدایات کردی سینٹ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس بھی مؤخر کرنا پڑے جبکہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے بھی وزرا کی عدم حاضری پر افسوس کا اظہارکیا ۔بعدازاں اجلاس آج جمعہ دن ساڑھے دس تک ملتوی کردیئے گئے۔
Follow Us