قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر خالی نشستوں اور ارکان کی چھٹیوں کی درخواستوں پر ردعمل ظاہر کئے بغیر نہ رہ سکے، کہنے لگے کہ آدھا ایوان چھٹی پر چلا گیا ہے۔ تو اس پر رکن قومی اسمبلی صبغت اللہ بھی حکومتی رویے پر پھٹ پڑے، کہا کہ حکومت کدھر ہے؟؟ میں نے بل پیش کیا ہے لیکن ایوان میں بل کی کاپیاں بھی تقسیم نہیں کی گئیں۔ حکومتی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک کی جانب سے مقتولہ نور مقدم کے والدین کو انصاف دلانے کے لیے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب تو آئینی بنچ بن گیا ہے، امید ہے سپریم کورٹ عوامی مقدمات نمٹانے میں تاخیر نہیں کرے گی۔
Follow Us