منگل کے روز قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئے سینٹ اجلاس پریزائڈنگ افسر عرفان الحق صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہواایوان میں اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر شور شرابہ ہوا پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے وزرا کی ایوان میں عدم موجودگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اجلاس بیس منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا بیس منٹ بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو پھر بھی وفاقی وزرا ایوان میں موجود نہ تھے ارکان کی تعداد بھی کم تھی جس پر جے یو آئی (ف)کے سینیٹر احمد خان کی جانب سے کورم کی نشاہدہی کی گئی کورم پورا نہ ہونے پر گھنٹیاں بجائی گئیں بعدازاں اجلاس جمعہ دن دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن سید قاسم گیلانی نے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جعلی خبروں کے حوالے سے قرارداد پیش کی بعدازاں اجلاس آج دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Follow Us