ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جمعرات کے روز بھی اجلاس میں نو ستمبر کے واقعات زیر بحث رہے حکومتی واپوزیشن اراکین حال اور ماضی کے حوالے دیکر ایک دوسرے کو آئینہ دکھاتے رہے۔ اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین نو ستمبر واقعات پر ایک پیج پر نظر آئے، ملک میں انٹرنیٹ سست روی پر وزراء نے رپورٹ پیش کی، سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ احتجاج کی جرات کرنے والوں کو پارلیمنٹ کے اندر سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر گرفتار کیا گیا۔ میں ڈرتا ہوں اس دن سے حکومت کو اس سب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے فائر وال کی تنصیب پر بھی تحریری جواب جمع کرایا۔ بعدازاں اجلاس آج دن ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
Follow Us