ایوان بالا کا ہنگامہ خیز اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت شروع ہوا، وفقہ سوالات میں وزیر خزانہ کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان شور شرابہ کرتے رہے۔ بعدازاں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے چیئر سنبھال لی۔ اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپوزیشن ارکان کے رویے پر شدید تنقید کی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے نازیبا الفاظ ادا کئے جس پر حکومتی سینیٹرز نے احتجاج کیا۔ سینیٹر ناصر بٹ نے کہا گالیاں ہم بھی دے سکتے ہیں، سینیٹر انوشہ رحمن اور دیگر بھی چیئرمین ڈائس کے سامنے آگئے اور چیئرمین سے مطالبہ کرتے رہے کہ اس بات پر کوئی معافی نہ دی جائے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز اس معاملے پر صفائی پیش کرنے کیلئے کھڑے ہوئے تو سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپوزیشن ارکان کے نامناسب رویے پر آڑے ہاتھوں لیا اور اپوزیشن لیڈر خاموش ہو کر بیٹھ گئے۔
Follow Us