چوتھا ٹی20 پاکستان ٹیم نے شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا/ افضل افتخار

پاکستان کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی20 میچ میں شائقین کو کارکردگی سے بہت مایوس کیا تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ایک مرتبہ دوبارہ دھوکہ دے گئی اور اچھی پرفارمنس دکھاتے دکھاتے اچانک نہایت ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کردیا پاکستان ٹیم نے جس طرح تیسرے ٹی 20 میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا لگ رہا تھا کہ چوتھے میچ میں بھی ٹیم اسی طرح محنت سے کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز برابر کردے گی لیکن تیسرے میچ میں عمدہ بیٹنگ اور باؤلنگ کرنے والے تمام کھلاڑی ناکام نظر آئے اور مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے سیریز ہار گئی ہے سیریز کا ایک میچ رہ گیا ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں کھیل کے تینوں شعبوں میں پیچھے چھوڑ دیا پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا پاکستان نے فیصلہ تیسرے میچ میں بعد میں بیٹنگ کرنے کے بعد جیت کو ذہین میں رکھ کر کیا لیکن اس مرتبہ کیو ی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پچھلے میچ سے بڑا سکور کیا پاکستانی باؤلرز حریف بیٹرز کے آگے بے بس نظر آئے پاکستان کی ٹیم نے باؤلنگ اور فیلڈنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ناقص کھیل پیش کیا پاکستان کے نو کھلاڑی تو ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے ہیں اور پاکستان کی اس فارمیٹ میں یہ اب تک کی ناقص کارکردگی ہے پاکستان کے دو بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے اس شکست کے بعد پاکستان نے سیریز سے تو ہا تھ دھو لیا ہے لیکن اگر اسی طرح اگلے میچ میں بھی پرفارم کیا تو جیتنا مشکل ہوگا پاکستان کی ٹیم کو کھیل میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے ایک میچ میں اچھی پرفارمنس دیکر دوسرے ہی میچ میں ناقص کھیل کی روائت اب ختم ہوجانی چاہئے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور ان وجوہات کو جاننے کی ضرورت ہے۔