قومی اسمبلی میں جمعہ کے دن کو فلسطینیوں کے سابق وزیر اعظم و حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے منسوب کر دیا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے منڈی بہائوالدین پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی یامین کے لاپتہ ہونے کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا۔ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ ایوان کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
Follow Us