fbpx
منتخب کالم

قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کا شور شرابہ صحافیوں کا بائیکاٹ / رانا فرحان اسلم


قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کا شور شرابہ صحافیوں کا بائیکاٹ ہنگامہ خیز اجلاس بجٹ وضمنی بجٹ منظوری کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ گیارہ بجکر اٹھارہ منٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا وزیراعظم پاکستان محمد شہبا زشریف نے ایوان میں موجود تھے اور خطاب بھی کیااپوزیشن اجلاس میں شورشرابہ کرتی رہی حکومت کیلئے ’’ووٹ چور‘‘جبکہ اپوزیشن اپنے لئے ’’ووٹ دوست ‘‘کے نعرے لگاتی رہی ضمنی بجٹ کی منظوری کے وقت اپوزیشن نے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا اوربعد ازاںایوان میں واپس آگئے مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویزملک نے امریکی کانگرس کی قرارداد کیخلاف ایوان میں قراردادپیش کی جسے منظور کرلیا گیاتاہم اپوزیشن اس دوران بھی شور شرابا کرتی رہی ایوان میں ضمنی بجٹ منظوری کے دوران ووٹنگ کیلئے وفاقی وزیر(باقی صفحہ 6پر)

 دفاع خواجہ آصف سمیت متعدد لیگی اراکین لابیز سے نکل کر ایوان میں آئے اورگنتی کے بعد پھر ایوان سے چلے گئے جبکہ اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل نے شائستہ پرویز ملک کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان مین احتجاج کیا ایوان نے الیکشن ایکٹ2024کی بھی منظوری دیدی اپوزیشن کے احتجاج کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے  ایوان کی کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔
پارلیمنٹ کی ڈائری 




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے