قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کا شور شرابہ، صحافیوں کا بائیکاٹ، ہنگامہ خیز اجلاس بجٹ وضمنی بجٹ منظوری کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ اپوزیشن اجلاس میں شورشرابہ کرتی رہی حکومت کیلئے ’’ووٹ چور‘‘ جبکہ اپوزیشن اپنے لئے ’’ووٹ دوست ‘‘کے نعرے لگاتی رہی۔ ضمنی بجٹ کی منظوری کے وقت اپوزیشن نے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا اور بعد ازاںایوان میں واپس آگئے۔ ضمنی بجٹ منظوری کے دوران ووٹنگ کیلئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت متعدد لیگی اراکین لابیز سے نکل کر ایوان میں آئے اورگنتی کے بعد پھر ایوان سے چلے گئے۔
Follow Us