fbpx
منتخب کالم

  وزیر اعلی پنجاب صحافی کالونی کے  منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں / فیصل شامی


اسلام علیکم پیارے دوستوں سنائیں کیسے امید ہے کہ اچھے ہی ہوں گے، ہم بھی یقینا اچھے ہی ہیں، بھلے چنگے بھی لیکن لگ رہا ہے کہ ہمارے کچھ صحافی دوست پریشان ہیں اور کچھ دوستوں کی پریشانی کی بڑی وجہ وہ پلاٹس ہیں جو سابق وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی  کے دور حکومت میں بذریعہ قرعہ اندازی صحافی دوستوں کے لئے مختص کئے گئے  اور روڈا کے زریعے باقاعدہ قرعہ اندازی ہوئی۔ ہزار بھر صحافیوں کا نام قرعہ اندازی میں نکلا اور اسکے بعد صحافیوں کو لیٹر ز بھی بھیجے گئے اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جلد ہی قسطوں کا شیڈول بھی بنا دیا جائے گا اور پلاٹس ملنے کی خبر سن کر صحافی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور یقینا خوشی کی ہی خبر تھی کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے صحافی برادری کے لئے سرکاری سطح پر صحافی کالونی بنانے کا اعلان کیا اور نا صرف اعلان کیا بلکہ عملدرآمد بھی کروایا اور یقینا جناب محسن نقوی بھی صحافی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے انہیں بھی صحافی بردری کے دکھ درد کا احساس ہے اور اب جبکہ محسن نقوی سابق وزیراعلیٰ ہو چکے اور محترمہ مریم نواز موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور یقینا محترمہ مریم نواز صاحبہ بھی عوام کی بہتری و فلاح و بہبود کے لئے دن رات مصروف ہیں لیکن وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز کی حکومت میں تاحال اعلان کردہ صحافی کالونی کے قیام کے سلسلے میں پیشرفت نظر نہیں آتی اور شائد پریشانی کی یہی وجہ ہمارے صحافی بھائیوں کی ہے کہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی حکومت پنجاب تاحال صحافی برادریوں کو نا ہی پلاٹ فراہم کر سکی اور نا ہی کوئی پے منٹ شیڈول جاری کیا گیا۔ جی دوستوں اسی لئے تو ہمارے صحافی بھائی پریشان ہیں جبکہ اس سلسلے میں کچھ صحافی دوستوں نے روڈا حکام سے ملاقات بھی کی تو معلوم ہوا کہ پیپر ورک تو سب مکمل ہے لیکن تاحال موجودہ حکومت پنجاب کی طرف سے کوئی حکم صادر نہیں فرمایا گیا۔ روڈا حکام کے مطابق وہ حکم کے پابند ہیں اورابھی تک حکومت پنجاب کی طرف سے صحافی کالونی بارے مزید کوئی کارروائی کے لئے حکم نہیں دیا گیا، جیسے ہی کہا جائے گا منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا اور اسی لئے صحافی برادری جو خوش تھی لیکن انکی خوشی پریشانی میں بدل رہی ہے اور اب موجودہ حکومت کا فرض اور ذمہ داری بھی کہ صحافی برادری کو اعلان کردہ پلاٹس فراہم کرنے کے لئے کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے تو سب صحافی دوستوں کی طرح ہماری بھی وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازسے اپیل ہے کہ وہ صحافی برادری کے لئے اعلان کردہ کالونی کو جلد مکمل کرنے اور پلاٹ ان صحافیوں کو دیں جن کے نام قرعہ اندازی مین آئے ہیں اور اگر یہ منصوبہ مکمل ہو گیا تو یقینا دیگر عوام کی طرح صحافی برادری بھی حکومت اور محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سلامتی و صحت کے لئے بھی دعا گو رہے گی تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز جلداز جلد صحافی بھائیوں کو پلاٹس فراہم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گی، تو بہر حال فی الوقت دیں اجازت اپنے پیارے دوست فیصل شامی کو،تو ملتے ہیں جلد آپ سے دوستوں ایک ننھی سی منی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان، رب راکھا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے