fbpx
منتخب کالم

مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال / فیصل شامی


  

آج ایک دفعہ پھر ملک بھر کے عوام مہنگائی اور بھاری بھر کم بجلی اور گیس کے بلوں سے پریشان ہیں اور موجود ہ صورتحال ملک بھر میں مہنگائی کو کم کرنے عوام کو بھاری بھر کم بلوں سے نجات دلوانے کے لئے جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف گویا کمر باندھ لی اور اب خبر ہے کہ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے اور اس سے قبل جماعت اسلامی وفاقی دارالحکومت میں دھرنا بھی دے چکی اور نہ صرف وفاقی دارالحکومت و راولپنڈی میں ہی دھرنا دیا بلکہ مختلف شہروں میں بھی دھرنا دیا گیا اور جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین باقاعدہ مذاکرات بھی ہوئے اور حکومت نے دھرنا مظاہرین کو بجلی کے بلوں کو کم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ایسا نا ہو سکا۔ حکومت تاحال عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں دے سکی جبکہ عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے بارے اعلانات بھی کئے گئے لیکن ان بجلی بلوں میں کمی کے اعلانات پر عملدرآمد نا ہو سکا اور ایک دفعہ پھر جماعت اسلامی کی طرف سے 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی ہے اور اب دیکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کس قدر کامیاب ہو گی اور آیا اس ہڑتال سے حکومتی حلقوں پہ کوئی اثر ہو گا کہ وہ بجلی بلوں میں کمی کر سکیں اور اگر دیکھا جائے تو یقینا بجلی کے بھاری بھر کم بل عوام کے لئے وبال جاں ہیں اور ہر آدمی مہنگی بجلی اور گیس سے پریشان ہے تو اب دیکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی جو ہڑتال کر رہی ہے اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے اور اگر تاریخ پہ نظر ڈالی جائے تو جماعت اسلامی اس سے قبل بے شمار حکومتوں کے خلاف ہمیشہ احتجاج کرتی ہی نظر آئی کبھی قاضی حسین احمد مرحوم کی قیادت میں ہاتھوں کی انسانی زنجیر بنا کے احتجاج کرتی نظر آئی تو کبھی حکومتوں کے خلاف لانگ مارچ کی شکل میں تو کبھی لانگ مارچ کی شکل میں متعدد بار حکومتوں کے خلاف احتجاج کیا اور پر امن احتجاج۔ جی ہاں اگر دیکھا جائے تو ہمیشہ جماعت اسلامی نے پر امن احتجاج ہی کیا اور اب ایک دفعہ پھر جماعت اسلامی موجودہ حکومت کے خلاف سراپا  احتجاج ہے تو اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے حکومت کا جماعت اسلامی کے احتجاج کے خلاف کیا رد عمل ہو گا کچھ نہیں کہا جا سکتا اور اب دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ مہنگائی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور جماعت اسلامی حکومت پہ دباؤ ڈال کے عوام کو بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے  نجات دلوا سکے گی یا نہیں، یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو بہر حال فی الوقت ہمیں دیں اجازت ملتے ہیں جلد آپ سے دوستوایک چھوٹی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

  




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے