fbpx
منتخب کالم

100 لفظوں کی کہانی /

رشتہ ……

میاں، کہاں کام کرتے ہو؟

تنخواہ کتنی ہے؟

لڑکی کے والد نے پوچھا۔

س سوال کی توقع ہونے کے باوجود میں بوکھلا گیا۔

بر دکھوے میں یہ سوال جان لیوا ہوتا ہے۔

جی پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہوں۔

تنخواہ ہے پپ پپ پچاس ہزار،

میں نے ہچکچاتے ہوئے بتایا۔

بس؟ ان کے لہجے میں حقارت تھی۔

میں نے ایک بینک کے پرسنل ڈپارٹمنٹ میں تیس سال کام کیا۔

اب ریٹائر ہوچکا ہوں۔

زیادہ نہیں، دو لاکھ پنشن ملتی ہے۔

قبلہ نے مطلع کیا۔

سر، رشتہ بے شک نہ دیجیے،

میں منمنایا،

پلیز مجھے بینک میں ریٹائر ملازم رکھوا دیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے