fbpx
منتخب کالم

100لفظوں کی کہانی /

مسائل ……

میں نے مسائل حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس غرض سے الیکشن لڑ کے اسمبلی کا رکن بنوں گا،

ڈوڈو نے انکشاف کیا۔

او بھائی، رکن اسمبلی بن کر کیا تیر مارو گے؟

مہنگائی کا مسئلہ حل کرو گے؟

میں نے دریافت کیا۔

نہیں،

ڈوڈو نے انکار میں سر ہلایا۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرو گے؟

نہیں۔

گیس کی کمی کا مسئلہ حل کرو گے؟

نہیں۔

پھر تمہارے رکن اسمبلی بننے سے کون سے مسائل حل ہوں گے؟

میں نے تنگ آکر پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا،

میرے رکن اسمبلی بننے سے میرے ذاتی مسائل حل ہوں گے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے