نسخہ ……
مجھے سو سال پرانا ایک قلمی نسخہ ملا تھا۔
اس میں عمدہ نظمیں تھیں۔
میں نے ان کے شاعر کا سراغ لگایا۔
اس کے حالات زندگی معلوم کیے۔
نظموں کی تشریح کی اور
تنقیدی جائزہ لیا۔
تفصیلی مقدمہ تحریر کیا۔
پھر اس شاعر کے نام سے کتاب شائع کر دی،
میرے امریکی دوست پروفیسر لارنس نے تفصیل سنائی۔
کیا عجیب اتفاق ہے۔
مجھے بھی سو سال پرانا ایک قلمی نسخہ ملا تھا۔
اس میں بھی عمدہ نظمیں تھیں،
میں نے بتایا۔
پھر، آپ نے اس نسخے کا کیا کیا ؟
لارنس نے پوچھا۔
میں نے کہا،
اپنے نام سے کتاب چھاپ دی۔
Follow Us