fbpx
منتخب کالم

100 لفظوں کی کہانی /

ٹیکس ……

میں ٹیکس بھر بھر کے تھک چکا ہوں۔

مزید ٹیکس دینے کے بجائے مرنا چاہتا ہوں،

میں نے سینئر ایگزیکٹو گورکن کو بتایا۔

بہت خوب، گورکن نے داد دی۔

انتقال کے دن اور وقت کا فیصلہ بعد میں کرونگا۔

لیکن قبر آج بک کرانا چاہتا ہوں،

میں نے چیک بک نکالی۔

کارنر والی قبر لیں گے یا درخت فیسنگ؟

کوئی بھی سستی والی۔

سب سے سستی پانچ لاکھ کی ہے۔

پانچ لاکھ؟ میری آنکھیں پھٹ گئیں۔

جی ہاں، گورکن نے سر ہلایا،

قبر کا پلاٹ تو دس ہزار کا ہے،

چار لاکھ نوے ہزار قبر ٹیکس دینا پڑے گا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے