fbpx
منتخب کالم

100لفظوں کی کہانی /

وجہ ……

مجھے ہر کچھ دن بعد زکام ہو جاتا ہے،

میں نے درد کشا گولی لیتے ہوئے شکایت کی۔

ایسا کرونا ویکسین لگوانے کی وجہ سے ہوتا ہے،

ڈوڈو نے تشخیص کی۔

کل سیڑھیاں چڑھتے ہوئے آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا تھا،

میں نے پیشانی رگڑی۔

ایسا کرونا ویکسین لگوانے کی وجہ سے۔۔۔

ڈوڈو نے پھر وہی بات کہی۔

آج کل نوجوان لوگ ہارٹ اَٹیک سے مر رہے ہیں،

میں نے موضوع بدلنا چاہا۔

ایسا کرونا ویکسین لگوانے۔۔۔

ڈوڈو مصر رہا۔

ڈوڈو کے بچے،تمھارا دماغ خراب ہو گیا ہے،

میں غصے سے چلایا۔

کرونا ویکسین۔۔۔

ڈوڈو نے تسلیم کیا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے