fbpx
منتخب کالم

100 لفظوں کی کہانی /

علاج ……

"چچا کے پیر میں پھنسی نکلی۔

ہلدی لگائی تو پھوڑا بن گیا۔

شوگر تھی، پیر کاٹنا پڑا۔”

ڈوڈو نے بیان کیا۔

"افسوس،” میں یہی کہہ سکا۔

"ماموں کی آنکھ میں موتیا اترا۔

عرق گلاب یا جانے کیا ڈالا۔

بینائی ضائع ہو گئی۔”

میں ڈوڈو کا منہ دیکھتا رہ گیا۔

پھر اس نے بتایا،

"خالہ کو دل میں تکلیف ہوئی۔

پیر صاحب سے دم کروایا۔ تعویذ بھی لیا۔

لیکن کل ان کا انتقال ہو گیا۔”

مجھے غصہ آ گیا، "کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کیوں نہیں کرایا؟”

ڈوڈو نے کہا،

"دو وقت کھانے کو پورا نہیں پڑتا۔ علاج کہاں سے کرائیں۔”




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے