fbpx
منتخب کالم

100 لفظوں کی کہانی /

"کل ہمارے کلب میں تقریب ہے۔

کیا تم کسی موضوع پر تقریر کرنا چاہو گے؟” ڈوڈو نے پوچھا۔

"کراچی کے بارے میں؟” میں نے سوالیہ نگاہوں سے اسے دیکھا۔

"نہیں۔ بعض سیاسی جماعتیں ناراض ہو سکتی ہیں۔”

"روشن خیالی پر؟”

"نہیں۔ مذہبی رہنما خفا ہو جائیں گے۔”

"معاشرتی اقدار پر؟”

"نہیں۔ فیمنسٹ برا مان سکتی ہیں۔”

"مہنگائی پر؟”

"نہیں۔ حکومت کو اچھا نہیں لگے گا۔”

"رشوت خوری کے خلاف بولنے پر تو کوئی مسئلہ نہیں؟”

"ارے، سرکاری ملازمین جان کو آ جائیں گے۔”

میں نے ٹھنڈا سانس لے کرکہا،

"ٹھیک ہے۔ کل میں خاموشی کی اہمیت پر تقریر کروں گا۔”




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے