وزیرستان کا نوجوان نظام الدین کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چنگل میں پھنس گیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گرد نظام الدین کو17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کیلئے استعمال کیا گیا، نظام الدین کے والد نے کہا کہ دہشت گرد ہماری نسلیں تباہ کررہے ہیں۔
نظام الدین کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کی غلطی سے خاندان کا روزگار چھن چکا، رشتے ناطے، تعلق ٹوٹ گئے، بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی۔
نظام الدین کے بھائی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا، کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے نظام الدین کو نشے کے انجکشن لگائے۔
Comments
Follow Us