سری لنکا میں منعقدہ ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
ویمنز کرکٹ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہے، 8 ٹیموں مشتمل ایونٹ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا میں ہوگا۔
یو اے ای اور نیپال بھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔
گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 21 جولائی کو ہوگا۔
ویمنز ایشیا کے دونوں سیمی فائنل 26 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 جولائی کو ہوگا۔
Comments
Follow Us