fbpx
خبریں

شاہین شاہ کا کون سا خواب چکنا چور ہو گیا؟/ ویب ڈیسک

اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا مگر پی سی بی کے فیصلے سے ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔

گزشتہ سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے باعث بابر اعظم نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد 15 نومبر کو شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا گیا جس کی مدت رواں سال جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رکھی گئی تھی تاہم صرف ساڑھے چار ماہ بعد ہی ان سے قیادت چھن گئی۔

شاہین شاہ افریدی جن کی قیادت میں پاکستان نیوزی لینڈ کی سر زمین پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز چار ایک سے ہارا تھا وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے دسویں کپتان تھے لیکن انہیں اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کے لیے 10 میچز بھی نہ ملے۔

تاہم شاہین شاہ نے قیادت ملنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا قوم سے وعدہ کیا تھا لیکن پی سی بی کے اچانک یو ٹرن سے ان کا یہ خواب چکنا چور ہو گیا

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں جہاں پاکستان کو چار میچوں میں شکست اور ایک میں فتح ملی وہیں لاہور قلندرز کو مسلسل دو بار پی ایس ایل چیمپئن کی کارکردگی میں ایسا زوال آیا کہ پی ایس ایل 9 میں بھی 10 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی۔

بابر اعظم کی زیر قیادت ٹیم کی کارکردگی کیسی رہی؟

ان کی زیر قیادت 15 میچوں میں دو میں فتح اور 12 میں شکست کے فیگرز نے ان کی پوزیشن پر سوالیہ نشان پہلے ہی ڈال دیا تھا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے