محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے فوری بعد پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس چوروں، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے ریپڈ رسپانس فورس قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ منشیات کی سپلائی روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز کی جانب سے چوکیاں بھی بنائی جائیں۔
اجلاس میں پریمیئم نمبرپلیٹس کی فراہمی کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے فوری بعد پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی جائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہر کیٹیگری میں 7 پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی اور پریمیئم نمبر پلیٹس کے استعمال کا طریقہ کار طے ہو گا جب کہ غلط پلیٹ لگانے پر کارروائی ہوگی۔