fbpx
خبریں

ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کا آفیشل میوزیکل ترانہ جاری/ اردو ورثہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل اپنا آفیشل میوزیکل ترانہ جاری کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے اس آفیشل میوزیکل ترانے کو گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار لون باف نے کمپوز کیا ہے۔

آئی سی سی کا یہ ترانہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز پر یکم جون کو امریکا اور کینیڈا کے مابین افتتاحی میچ میں بجایا جائے گا۔

آئی سی سی کا یہ ساؤنڈ ٹریک جس کو انٹرنیشل کرکٹ کونسل کا ترانہ قرار دیا گیا ہے اب ہر آئی سی سی ایونٹ کے میچ کے شروع ہونے سے قبل بجایا جائے گا۔

لگ بھگ تین منٹ پر مشتمل اس میوزیکل ترانے میں یوں تو تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے پرچم اور کھلاڑیوں کا دکھایا گیا ہے تاہم سری لنکا اور بنگلہ دیش کی نمائندگی نہیں دکھائی گئی جب آئی سی سی نے روایتی بھارت نوازی کا سلسلہ اپناتے ہوئے سب سے زیادہ بھارت اور اس کی ٹیم کو پروجیکٹ کیا ہے۔

 

اس ویڈیو میں سابق اور موجودہ کرکٹرز، مینز اور ویمنز ٹیموں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے