fbpx
خبریں

کیا آپ اداس ہیں؟ تو گھر جاکر آرام کریں، کمپنی کی انوکھی پیشکش/ اردو ورثہ

بیجنگ : چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کی کیفیت کے پیش نظر انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ناخوش چھٹیوں کی انوکھی پیشکش متعارف کرائی ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی ریٹیل اسٹور چین نے حال ہی میں اپنی فرم میں ‘ناخوش چھٹیوں’ کا انوکھا آئیڈیا متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین ناخوش ہونے کی صورت میں چھٹی لے سکتے ہیں۔

Unhappy leaves Unhappy leaves

ریٹیل چینی کمپنی پینگ ڈونگ لائی کے بانی اور چیئرمین یو ڈونگلائی نے ناخوش چھٹیوں کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ملازمین اب اپنی سہولت کے مطابق اس چھٹی کے 10 دن کی اضافی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ “میں چاہتا ہوں کہ ہر ملازم کو یہ آزادی حاصل ہو کہ وہ اس وقت کام پر نہ آئے جب وہ خوش نہ ہوں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی کو اس چھٹی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ایسا کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہوگی۔

chines chines

اس اعلان کے بعد ملازمین کی جانب سے اپنے باس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ناخوش چھٹیوں کے اس کلچر کو ملک بھر میں فروغ دیا جانا چاہیے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے