اقوام متحدہ نے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔
جنرل اسمبلی نے رکنیت کے لیے فلسطینی کوشش کی حمایت کرتے ہوئے قرارداد کو 143 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں 143 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں اور صرف 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 25 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سےپیش کی گئی۔
ووٹنگ کے بعد جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکنیت کے لیے اہل تسلیم کیا ہے اور درخواست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو واپس بھیج دیا ہے تاکہ اس معاملے پر دوبارہ غور کیا جائے۔
فلسطینی اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے فلسطینی ریاست کو مؤثر طریقے سے تسلیم کیا جائے گا۔
گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں امریکا نے اسے ویٹو کر دیا تھا۔