کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے سونا 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔
سونا پھر مہنگا ہو گیا
10 گرام سونے کی قیمت میں 1887 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے پر پہنچ گیا، دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا اضافے سے 2414 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
Comments
Follow Us