fbpx
خبریں

بہن کا گلا دبا کر قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی/ ویب ڈیسک

ٹوبہ ٹیک سنگھ: صوبہ پنجاب میں ہولناک قتل کی ایک واردات ہوئی ہے، جس میں گھر والوں کے سامنے ایک بھائی اپنی بہن کا گلا دبا کر اسے موت کی نیند سلا رہا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا، بہن کا گلا دبا کر قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 22 سالہ ماریہ کو بھائی اور باپ نے گلہ دبا کر قتل کیا، ماریہ کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شپ میں قتل کیا گیا، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی۔

دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ملزم کو بہن کا گلا دباتے دیکھا جا سکتا ہے، باپ سمیت گھر والے آرام سے بیٹھے دیکھتے رہے، بیٹی کے قتل کے بعد باپ نے ملزم بیٹے کو پانی کا گلاس بھی دیا۔

پولیس نے دونوں مرکزی ملزم گرفتار کر لیے ہیں، اور ان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ورثا کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے