افغانستان کے صوبہ بامیان میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 3ہسپانوی سیاحوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ بامیان میں دہشتگردوں نے تین ہسپانوی سیاحوں اور تین افغان شہریوں کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا۔
افغانستان صوبے بامیان میں ہسپانوی اور افغان شہریوں پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری اسلامی ریاست خراسان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔
او آئی سی کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور تمام ذمہ داران کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات مکمل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ایسے میں روس کی جانب سے بھی اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روسی شہری افغانستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی ہسپانوی سیاحوں پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔