fbpx
خبریں

سیالکوٹ سے ایران جانے والے تین پاکستانی اغوا/ اردو ورثہ

سیالکوٹ سے زیارت کے لیے ایران جانے والے تین پاکستانیوں کو اغوا کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانیوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فی کس مغوی کی رہائی کے لیے 80 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے۔

لواحقین کا بتانا ہے کہ ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی ایجنٹ سے رابطہ کیا گیا جس نے ٹیکسی ڈرائیور سے بات کروانے کا کہا، ٹیکسی ڈرائیور ان کو بتائی ہوئی جگہ پر لے گیا تو وہاں سے انہیں اغوا کیا گیا۔

اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو لواحقین کو بھیجی، مغویوں میں شیراز، تنویر اور نعمان شامل ہیں۔

تینوں مغوی نوجوان ایجنٹ کے ذریعے ویزا لگوا کر زیارت کے لیے ایران گئے تھے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے