fbpx
خبریں

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے لاپتا اداکار گھر واپس پہنچ گئے، گمشدگی کی وجہ بھی بتا دی/ اردو ورثہ

ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے اداکار گروچرن سنگھ 28 دن کے بعد گھر واپس پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گھر واپس آنے کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا جہاں انہوں نے حکام کو بتایا کہ وہ مذہبی سفر پر تھے۔

رپورٹ کے مطابق گروچرن سنگھ نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس افسروں کو بتایا کہ وہ امرتسر اور لدھیانہ سمیت کئی شہروں کے گردواروں میں رہا تھا بعد میں مجھے احساس ہوا کہ مجھے گھر واپس جانا چاہئے، کیونکہ میں اپنے اہل خانہ کو مطلع کیے بغیر غائب ہوا تھا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گروچرن سنگھ ایک فرقے کے پیروکار تھے، جو مراقبہ کرتا ہے، جبکہ اداکار نے مراقبہ کے لئے ہمالیہ جانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ گروچرن سنگھ والد کی شالگرہ منانے کیلیے دہلی گئے تھے، ان کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے قریبی دوست سونی نے بتایا تھا کہ میں ان کے خاندان سے رابطے میں ہوں، گروچرن سنگھ کے والدین نے پولیس میں اغوا کی رپورٹ بھی درج کروائی۔

روشن سنگھ سوڈھی نے 2020 میں ’تارک مہتا کا اولتا چشمہ‘ کو خیرباد کہا تھا اور یہ خبر ان کے بہت سے مداحوں کیلیے مایوس کن ثابت ہوئی تھی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے