fbpx
خبریں

سینیٹ میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر جماعتیں فیصلہ نہ کر سکیں/ ویب ڈیسک

سینیٹ انتخابات پنجاب کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں پر جماعتیں فیصلہ نہ کر سکیں۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کےدرمیان خواتین نشستوں کا معاملہ طے نہ ہوسکا۔ پیپلزپارٹی کی امیدوار فائزہ ملک نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔

فائزہ ملک کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے حکم پر میں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور بلاول بھٹو نے مجھے کاغذات واپس لینےکا کوئی حکم نہیں دیا۔

پنجاب سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار ہیں۔  مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان اوربشریٰ انجم بٹ سینیٹ کی امیدوار ہیں۔

تحریک انصاف کی صنم جاوید خواتین کی نشست پر امیدوار ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے