fbpx
خبریں

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر امریکا کا رد عمل/ اردو ورثہ

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے گزشتہ دنوں کینیڈا میں ہونے والے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

واشنگٹن میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے جہانزیب علی نے میتھیو ملر سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر سوال کیا۔

امریکی ترجمان سے امریکا میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے پر بھی سوال کیا گیا، جس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ کینیڈا میں حالیہ گرفتاریوں پر میں آپ کو کینیڈا کے حکام سے رجوع کرنے کا کہتا ہوں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے متعلق محکمہ انصاف تفصیل سے بات کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو ان معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے الزامات کی تحقیقات کرنی چاہیے اس معاملے پر کمیٹی کی تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارتی تفتیش کے نتائج دیکھنے کا انتظارکریں گے، معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور بھارت کو بھی یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے