fbpx
خبریں

شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ رہیں گے یا نہیں؟ رؤف حسن کی وضاحت/ اردو ورثہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی کا حصہ نہیں ہیں تاہم شیر افضل مروت کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔

یہ بات انہوں نے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، رؤف حسن نے کہا کہ فواد چوہدری اس لیے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں کیونکہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے ٹوئٹ کیے تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ فواد چوہدری نے آئی پی پی کے ٹکٹ کے لیے بھی درخواست دی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کیس ٹو کیس دیکھیں گے کہ کس کو پارٹی میں واپس لیا جاسکتا ہے اور کسے نہیں۔

شیرافضل مروت سے متعلق ایک سوال پر رؤف حسن نے کہا کہ ان کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے نکالا گیا ہے، شیر افضل مروت نے اپنے بیانات سے پارٹی میں اتحاد کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ شیرافضل مروت کو پارٹی کی جانب سے باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے،ان کا جواب پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں جائے گا جہاں حتمی فیصلہ ہوگا، شوکاز کے جواب تک شیر افضل مروت پارٹی اور قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو جن باتوں سے روکا تھا انہوں نے وہی کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا وقت بہت قریب ہے، کیسز لڑ کر رہا ہوں گے،وہ ایک مہینے نہیں تو2مہینے میں جیل سے باہر آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو زبردستی جیل میں رکھا ہوا ہے، کیسز تو کچھ بھی نہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے