والد کے زور زور سے ہلانے پر بچی ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک والد کو جیل بھیج دیا گیا جب اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ننھی بیٹی کو اتنا زور سے ہلایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہوگئی۔
29 سالہ سیموئل وارنوک نے 2021 کے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران تین ماہ کی میاہ کے قتل کا اعتراف کیا۔ 20 ستمبر 2021 کو ولٹ شائر کے ڈیوائز میں ان کے گھر ایمبولینس بلائی گئی۔
اسے برسٹل چلڈرن اسپتال لے جایا گیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایک ماہ کے اندر ہی اس کی موت ہوگئی۔
میاہ کی موت کے بعد طبی معائنے کیے گئے جس میں کسی بھی فطری وجوہات کو مسترد کر دیا گیا۔ رپورٹس میں موت کی وجہ بچی کو زور زور سے ہلانے اور قوت سے جھنجھوڑنے پر سر میں تکلیف کو قرار دیا گیا۔
ڈیٹیکٹیو چیف انسپکٹر سائمن چائلڈ نے کہا کہ سیموئل وارنک نے اپنے بچے کو اس قدر شدید چوٹیں پہنچائیں کہ وہ دل کا دورہ پڑنے پر چلی گئی، اور طبی ماہرین کی بہترین کوششوں کے باوجود تقریباً ایک ماہ بعد اسپتال میں دم توڑ گئی۔