fbpx
خبریں

مغوی سیشن جج وزیرستان کا نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام سامنے آگیا/ اردو ورثہ

مغوی سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کا نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام سامنے آگیا جو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

ویڈیو پیغام میں جج شاکر اللہ مروت کہہ رہے ہیں کہ کالعدم طالبان انہیں اغوا کر کے جنگل میں لے گئے ہیں اور ان کے مطالبات پورے ہونے تک رہائی ممکن نہیں۔

دوسری جانب پولیس کو تاحال جج کا کوئی سراغ نہ ملا۔ ڈی آئی خان ٹانک روڈ سے سیشن جج کے اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مغوی کی بازیابی کیلیے سی ٹی ڈی میں الگ ٹیم تحقیقات کر رہی ہے، جج کی گاڑی کو ریکور کر لیا گیا اور جائے وقوع کے روٹ کی حاصل کردہ سی سی ٹی وی پر کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق ڈی آئی خان ریجن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ کئی مشبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز سیشن جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈہ کے مقام سے اغوا کیا گیا تھا۔

نامعلوم مسلح افراد نے سیشن جج کی گاڑی کو نذر آتش کیا تھا اور ان کے گین مین اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا تھا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے