fbpx
خبریں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بولرز نے کیویز کی بساط محض 90 رنز پر لپیٹ دی/ اردو ورثہ

پاکستانی بولرز نے راولپنڈی کی بیٹنگ فرینڈلی پچ پر نیوزی لینڈ کے بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو محض 90 رنز پر چلتا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیس بیٹری کے آگے کیوی بیٹرز خزاں رسیدہ پتوں کی مانند ڈھیر ہوگئے اور کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کے تمام بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

چار سال بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے محمدعامر نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس کے عالوہ شاداب خان اور ابرار احمد نے بھی 2، 2 شکار کیے۔ نسیم شاہ ایک وکٹ لے سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین19، کول 15 اور فاکس کرافٹ 13 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے 7 بلے باز ڈبل فیگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے