لبنانی اسکول کے بچے حزب اللہ کے جنگجو پر اسرائیل کے مہلک حملے سے بال بال بچ گئے۔
الجزیرہ کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر اسرائیلی ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی رپورٹ کر رہی ہے کہ زخمی ہونے والے تین لبنانی اسکول کے بچے تھے جو منی بس میں سوار تھے اور وہ حملے سے بال بال بچے ہیں۔
حملے کی زد میں آنے والی بس کی ونڈ اسکرین اڑ گئی جس سے تین طلبہ زخمی ہوئے جنہیں ٹوٹنے والے شیشوں سے زخم آئے ہیں۔
بس ڈرائیور احمد قباسی نے کہا کہ اسرائیلی سرحد سے تقریباً 13 کلومیٹر دور نباتیہ قصبے کے قریب "اچانک، ایک حملہ ہوا جس میں دھماکا خیز مواد ہمارے سامنے کار سے ٹکرا گیا، پہلے تو ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہو رہا ہے، اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بس کی ونڈشیلڈ بکھر گئی۔
Comments
Follow Us