fbpx
خبریں

سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی منظوری دے دی/ اردو ورثہ

ریاض : سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ توانائی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کے لیے دو طرفہ معاہدوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران وزراء کی کونسل نے حکومت کے حالیہ اقدامات کا جائزہ لیا ، جن میں دوست ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داری کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کیساتھ توانائی،دہشت گردی کی روک تھام کیلئے دوطرفہ معاہدے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے بتایا سعودی وزیرتوانائی کو پاکستان سے توانائی معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی۔

وزیر نے کہا کہ ولی عہد اور وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی پبلک پراسیکیوشن ،پاکستانی انٹیلی جنس کے درمیان دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے ایک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ سلمان اور چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے  دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان سے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود، چیف آف جنرل سٹاف سعودی مسلح افواج جنرل فیاض بن حمید الرویلی، سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی اور دیگر اعلیٰ فوجیوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے