fbpx
خبریں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی ملاقات/ اردو ورثہ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری اور سلمان اقبال میں گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات خصوصاً آئی ٹی کورسز اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

سی ای او و صدر اے آر وائی سلمان اقبال نے گورنر سندھ کے ہمراہ آئی ٹی یونیورسٹی کا دورہ اور ان کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام زبردست اور قابل ستائش ہے جاری رہنا چاہیے، گورنر سندھ زبردست فلاحی کام کر رہے ہیں ان کو بند نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ اس ملک اور شہر کا مستقبل ہیں میرے دروازے ان کیلیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ملاقات کے موقع پر کامران ٹیسوری نے صدر و سی ای او اے آر وائی کو خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔  سلمان اقبال نے راشن سینٹر، شکایت سیل اور بیل آف ہوپ کا بھی دورہ کیا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے