چنیوٹ میں پولیس نے چوری کی ریکوری کیلئے ملزم کی نوبیاہتا بہن کا جہیز اٹھا لیا۔
گلبرگ فیصل آباد پولیس نے33تولہ سونا چوری مقدمے میں ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش 7ماہ قبل چوری کے زیورت فروخت کر کے بہن کا جہیز بنانے کا انکشاف کیا ہے۔
گلبرگ پولیس نےگرفتار چور عقیل کی نشاندہی پر نوبیاہتا بہن کے گھر پر چھاپہ مارا تو بہن گھر پر موجود نہ تھی۔
اہل علاقہ کے مطابق پولیس نے جہیز کا سامان چوری کے مقدمے میں ریکوری کے لیے اٹھا لیا۔ پولیس دلہن کا فرنیچر، زیور، کپڑے، جوتے، سمیت مکمل جہیز کا سامان لےگئی۔
پولیس کی کارروائی پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی کی چوری کی سزا بہن کو کیوں دی جارہی ہے۔
Comments
Follow Us