fbpx
خبریں

پنجاب حکومت نے 14 اعلیٰ افسران تبدیل کر دیے/ اردو ورثہ

لاہور: پنجاب  حکومت نے 7 ڈپٹی کمشنرز سمیت 14 اعلیٰ افسران تبدیل کر دیے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا شعیب علی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس اورنگزیب حیدر خان کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور ان کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس علی اکبر کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا۔

چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ صائمہ علی کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال  تعینات کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ سیدر املھا علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کو ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور وزیر اعلیٰ آفس سے امیرہ بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور ان کی جگہ ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے خالد پرویز ڈپٹی کمشنر کو تعینات کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن) چیف سیکرٹری پنجاب فرخ عتیق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس محمد عمر شیر ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن) چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیے گئے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے