fbpx
خبریں

پی ٹی آئی کا میمو گیٹ، الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ/ ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر وفاقی کابینہ کی جانب سے کمیشن کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے سربراہ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق جیلانی ہوں گے، تاہم پی ٹی آئی نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کمیشن مسترد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز کا کمیشن بنایا جائے۔‘‘

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو ہم مسترد کرتے ہیں، ریٹائرڈ جج کے پاس تو سول جج جتنے اختیارات رہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے لکھے گئے خط پر تفصیلی غور کیا، چیف جسٹس کی وزیر اعظم سے ملاقات میں کمیشن کی تشکیل کی تجویز سامنے آئی تھی، جس پر وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے