fbpx
خبریں

بجٹ 2024-25 : وزیراعظم نے سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی/ اردو ورثہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس اٹھارہ سے 19 فیصد کرنے کی تجویز مسترد کردی اور متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ دوہزار 2024-25 کی تیاریاں جاری ہیں، زیراعظم نے ایف بی آر کی دو ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد کرنے اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی، ایف بی آر نے دونوں ٹیکس کی تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کی سیلز ٹیکس سے متعلق تجاویز مسترد کرتے ہوئے متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

آئی ایم ایف نے بھی حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھیں، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مارچ دوہزار بائیس سے معطل کیا ہے۔

وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کی بجائے پٹرولیم مصنوعات پر ساٹھ روپے فی لیٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی چارج کر رہی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے