پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے بچے کی میت اسلام آباد چھوڑ کر اسکردو جانے والی پرواز کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے میں غفلت کے مرتکب عملے کو سخت سزا دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ میت کو کارگو ٹرمینل کولڈ اسٹوریج منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کے فیملی کے تین افراد کو اسکردو سے اسلام آباد کی پرواز پر واپس لایا جارہا ہے، کل تینوں افراد میت کیساتھ دوبارہ اسکردو روانہ ہوں گئے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ متاثرہ لواحقین سے مکمل رابطہ میں ہے۔
اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز میں پی آئی اے 6 سالہ بچے کی میت اسلام آباد سے لانا بھول گئے۔ ضلع کھرمنگ سےتعلق رکھنےوالے6سالہ بچےکی میت آج صبح کارگوکی گئی تھی۔
پی آئی اے کی پرواز متاثرہ گھرانے کو لے کر اسکردو پہنچی تاہم میت ساتھ نہیں لائی جس پر اہل خان نہ سخت برہمی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔
بچے کے والد سمیت متاثرہ خاندان نے اسکردو ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور میت لانے کا مطالبہ کیا۔